ہم سے جو غلطی ہوئی ہمیں معاف کیا جائے، فواد چودھری


لاہور: سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم سے جو غلطی ہوئی اس پر ہمیں معاف کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک بچانے نکلے ہیں اور آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان، وکیل اور ہر شعبے کا آدمی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ عمران خان نے لوگوں میں حقیقی آزادی کا شعور پیدا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے کام پر پانی پھیر دیا، عمران خان

فواد چودھری نے کہا کہ ہماری حکومت میں وکلا کو نظر انداز کیا گیا اور ہمیں اپنی اس غلطی کا اندازہ ہے تاہم ہم سے اپنی حکومت میں جو غلطی ہوئی ہے ہمیں معاف کیا جائے۔


متعلقہ خبریں