شہباز شریف کا دورہ لندن، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے



وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے موقع پر لندن میں سیاسی گرما گرمی شدید ہو گئی۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر کے باہر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے۔

کارکنوں نے ایک دوسرے کی قیادت کیخلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لندن پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔


متعلقہ خبریں