لوڈشیڈنگ امپورٹڈحکومت کے غلط فیصلے کے باعث ہوئی، حماد اظہر

حماد اظہر کا سندھ حکومت پر شوگر ملز کیساتھ گٹھ جوڑ کا الزام

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ امپورٹڈ حکومت کی غلط فیصلہ سازی کے باعث ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وقت پر مقامی گیس کی درستگی نہیں کی گئی، نون لیگ کے ایل این جی معاہدے ڈفالٹ کر گئے اور سارا دارومدار فرنس آئل پر ڈال کے اس کا اسٹاک بھی ختم کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی۔ عید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری کا لوڈ ختم ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نفرت کی دیوار کو پاکستان تک محدود رکھا جائے تو بہتر ہو گا، وزیر توانائی

حماد اظہر نے کہا کہ اس وقت امپورٹڈ حکومت ان چھٹیوں کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ ختم ہونے کی امید لگائے بیٹھی ہے جبکہ ہمارے دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کبھی نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں