سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ روضہ رسولﷺ پر حاضری کی تصویر بھی جاری کر دی گئی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاونٹ سے ان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی تصویر جاری کر دی گئی ہے ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کی گئی اس تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ شیخ رشید نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول ﷺپر حاضری دی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسُول پر حاضری 🤲🏻 pic.twitter.com/moodOnhC2T
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 18, 2022
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید گزشتہ اتوار کی شام جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے جدہ روانہ ہوئے تھے۔