قوم آزادی اور جمہوریت کی حفاظت کرے، فوری انتخابات کی تحریک چلائے، عمران خان


سابق وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ آزادی اور جمہوریت کی حفاظت قوم خود کرتی ہےکوئی اور نہیں کرتا،پوری قوم فوری انتخابات کے لیے تحریک چلائے۔

پشاور جلسہ کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہاکہ وہ کل پشاور آ رہے ہیں، کارکن تیاررہیں،بڑی سازش کےتحت ملک پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی،  پشاور میں امپورٹڈ حکومت پر بات کروں گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں فوری انتخابات کرائے جائیں اور قوم بھی تحریک چلائے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خاتمے کے بعد ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کیا تھا اور وہ کل پشاور میں جلسہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں