رنبیر عالیہ کی شادی، 200 گارڈز اور ڈرونز کی نگرانی


بالی وڈ کی ایک اور حسین جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، رنبیر کے گھر کو خوبصورت لائٹس سے سجا دیا گیا۔ جبکہ بھارتی ڈیزائنر کا لہنگا بھی عالیہ کے گھر پہنچ چکا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ اپنی شادی میں سابیا ساچی کے تیار کردہ ملبوسات پہنیں گے، جبکہ ای ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، انہوں نے اس موقع کے لیے پیسٹل شیڈز کا انتخاب کیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ عالیہ بھٹ اپنی شادی کی تقریبات کے دوران منیش ملہوترا کے ملبوسات بھی پہنیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی آنے والی شادی کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں، جن میں مبینہ طور پر 200 ‘انگریزی بولنے والے’ باؤنسرز،  گارڈز، ڈرونز اور فوٹوگرافی کو روکنے کے لیے اسکرینیں لگائی جائیں گی۔

جس کے لیے ممبئی کی سب سے بڑی سیکورٹی ایجنسی سے مدد لی گئی ہے۔

عالیہ بھٹ کے بھائی راہل بھٹ کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے انتہائی کم مہمانوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جن میں فیملی اور قریبی دوست شامل ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فہرست صرف 28 لوگوں پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تیاریاں مکمل

دونوں بالی ووڈ اسٹارز کی شادی کی تاریخ کےلیے 14 اور 15 اپریل کی تاریخ سامنے آرہی تھی، تاہم عالیہ کے چچا رابن بھٹ نے حال ہی میں تصدیق کی  کہ عالیہ بھٹ 14 اپریل کو رنبیر سے ان کے گھر پر شادی کریں گی۔

پنک ولا نے رپورٹ میں کہا تھا کہ شادی کے بعد رنبیر اور عالیہ کا ریسپشن ممبئی میں رکھا جائے گا، جس میں کئی بالی ووڈ ستارے نظر آئیں گے، جس کی گیسٹ لسٹ بھی تیار ہو چکی ہے، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ رنبیر کپور کی پرانی دوست رہ چکیں دیپیکا پڈوکون کا نام بھی شامل ہے۔

یاد رہے عالیہ بھٹ ہمیشہ سے انٹرویوز میں بتاتی رہی ہیں کہ 11 سال کی عمر سے انہیں رنبیر کپور سے محبت ہوئی تھی، لیکن ان کا رشتے کا آغاز 2017 میں ہوا، جسے 2018 میں انہوں نے سونم کپور کی شادی پر ایک ساتھ آ کر آفیشل کر دیا۔


متعلقہ خبریں