نریندر مودی کی وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا سکیں۔

اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے بھی وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ترجمان ن لیگ کے مطابق ترک صدر نے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دی اور کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔


متعلقہ خبریں