قوم کو مہنگائی و بیروزگاری کی سولی پرچڑھانے والے دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گئے، مریم اورنگزیب

قوم کو مہنگائی و بیروزگاری کی سولی پرچڑھانے والے دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گئے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم کو مہنگائی و بیروزگاری کی سولی پرچڑھانے والے دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گئے ہیں۔

پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ آئین، قانون، جمہوریت اور اخلاق کو کچلنے والے عوام کی تکالیف ختم ہونے دیں۔

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک و قوم کو آپ نے جس حال میں پہنچایا ہے اسے ٹھیک کرنے دیں، شوق سے تحریک چلائیں، فی الحال تو ایوان نے آپ کو اٹھا کر باہر پھینکا ہے۔

شہباز شریف اور شاہ محمود کے کاغذات منظور: وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹنگ کل ہو گی

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عقل کریں، سوچیں، عوام کو سکون کا سانس لینے دیں، اپنی بدزبانی، نفرت اور قوم کو مزید تقسیم کرنا بند کریں۔


متعلقہ خبریں