بلاول بھٹو نے مجھے مرد بنا دیا، شیریں مزاری



وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے انہیں مرد بنا دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیکر میں سمجھتی ہوں کہ بلاول میں اتنی تمیز ہونی چاہئے کہ وہ مرد اور عورت میں پہچان کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر صاحب یہ بدتمیزی ہے اس کا نوٹس لیا جائے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فرض بنتا تھا کہ وہ دیکھتے کہ رولنگ کیوں دی گئی، ان کا فرض تھا وہ دستاویز دیکھتے، اسمبلی کا وقت طے کرنا سپریم کورٹ کا نہیں پارلیمنٹ کا حق ہے۔

اِدھر قومی اسمبلی اجلاس، اُدھر وزیراعظم نے کابینہ کی اہم بیٹھک رکھ لی

انہوں نے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ کو عدم اعتماد کے موشن کو مسترد کرنا چاہیے، یہ بیرونی سازش ہے،  کہا گیا پاکستان وینٹی لیٹر پر ہے، ہم نہیں آپ وینٹی لیٹر پرہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جو لندن میں بیٹھا ہے اس کے پلیٹ لیٹس اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں، یہ عدم اعتماد لے آئیں یا چاہے جو بھی لے آئیں ، یہ امریکہ کے محتاج ہیں، یہ غدار ہیں۔


متعلقہ خبریں