ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

Cricket

لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہو گا۔ میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ قومی ٹیم میں 15 کھلاڑیوں کے علاوہ 3 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اسکواڈ بھیجنے کی آخری تاریخ 25 مئی ہے مگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال ورلڈ کپ کے دستے کا اعلان نہیں کیا۔ سلیکٹرز نے 15 رکنی اسکواڈ کے نام فائنل کر لیے ہیں جن کا صرف آج اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا

دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہو گیا۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے اور کپتان بابر اعظم بھی سیریز کو ورلڈ کپ کے لیے اہم قرار دے چکے ہیں۔

انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں باہمی سیریز میں مصروف ہونے کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز بھی نہیں کھیل سکیں گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں