بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزادکشمیر میں شام اور رات کے وقت موسلا دھاربارش متوقع


ملک کے بیشتر علاقے رواں ہفتے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  جمعرات کے روز ملک کےبیشتر علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے تاہم شام اوررات کے وقت  با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہوائیں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا پہلا ٹی 20بارش کے باعث منسوخ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو داڑو ، جیکب آباد، دادو 49،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی ، خیرپور ، سکھر،پڈعیدن، نور پور تھل 48، مٹھی، چھور،بہاولنگر، بھکر،کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہوسکتا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا 4جولائی کو عام انتخابات کرانے کا اعلان

ملک میں جاری شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے  پریس بریفنگ دیتے ہوئے صاحبزادہ خان کا کہنا تھا 27 مئی تک درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔کبھ سال پہلے تک مئی کے مہینے میں 37 ایک نارمل درجہ حرارت مانا جاتا تھا،اس گرم موسم سے چرند پرند انسان سب متاثر ہو سکتے ہیں۔

نارمل ڈگری سے چار یا پانچ ڈگری درجہ حرارت ہو تو وہ ہیٹ ویو کہلاتا ہے،نارمل سے زیادہ درجہ حرارت 3 یا 5 دن رہے تو اسے ہیٹ ویو کہا جا سکتا ہے،ہیٹ ویو سے زمینی درجہ حرارت زیادہ ہو جاتا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستانی کھلاڑیوں کے نام فا ئنل

انہوں نے مزید کہا ہائی پریشر ائیریا میں آسمان صاف ہوتا ہے اور سورج کی کرنیں زیادہ تیز ہوتی ہیں،میڈیا سے بھی گزارش ہے کہ ہیٹ ویو سے متعلق آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں۔

گرم مشروبات اور مصالحہ دار اشیاء کھانے سے گریز کریں،دوپہر 12 سے 3 تک درجہ حرارت مسلسل بڑھتا ہے،دھوپ میں نکلتے ہوئے چھتری کا استعمال لازمی کریں۔

وزیراعظم کی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات،ایرانی صدر کی خدمات کوخراج عقیدت پیش

پودے لو سے اپنی خوراک پوری کرتے ہیں لیکن دھوپ کی وجہ سے پودوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے،اسلام آباد میں شدت سے ہیٹ ویو ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں اب تک زیادہ درجہ حرارت 47 تک گیا ہے۔درجہ حرارت 50 تک جائے گا،اس سال گرمی کا دورانیہ زیادہ ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں