امریکہ میں فائرنگ: 6 ہلاک ، 10 زخمی

امریکہ میں فائرنگ: 6 ہلاک ، 10 زخمی

کیلیفورنیا: امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سکرامنٹو میں فائرنگ کے باعث 6 افراد موقع پر ہلاک جب کہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹانک:ملٹری کمپاونڈ میں دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام،  فائرنگ میں 6 جوان شہید

ہم نیوز نے منٹ لائیو کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور انہوں نے تمام خارجی و داخلی راستوں کی ناکہ بندی کردی۔

اس ضمن میں علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں 4 شہید

علاقہ پولیس کے مطابق جس جگہ پر فائرنگ ہوئی ہے وہ بہت رش والی جگہ ہے اور ریسٹورنٹس و بار ہونے کی وجہ سے لوگوں کا غیر معمولی رش رہتا ہے۔


متعلقہ خبریں