وزارت قانون مل رہی، کل ہی شہباز کی ضمانت منسوخ کرائیں گے، فواد چودھری


وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ انہیں وزارت قانون کا اضافی قلمدان دیا جا رہا ہے اور وہ کل ہی شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرانے کی درخواست دائر کریں گے۔

وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی شہباز گل کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا وزیراعظم بننے کا خواب ٹوٹ کر کرچی کرچی ہو جائے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ میں تو حیران ہوں کہ ایک ضمانت پر گھر بیٹھے ہوئے لوگ کہ رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ وزارت قانون کا قلمدان مجھے دیا جا رہا ہے، میں فوری طور پر کل ہی شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے درخواست دائر کروں گا۔

ہم پیچھے لگ رہے ہیں لیکن پیچھے نہیں ہیں، فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ والد صاحب ادھر وزیراعظم کے امیدوار بن رہے جب کہ بیٹا وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں جب کہ دونوں ہی ضمانت پر رہا ہیں۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، یہ ملک ہے، اسے تماشہ ہی بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صبح ہی عدالت کو کہ رہے کہ ان کے خلاف ضمانت منسوخ کرنے کے کیس کا آغاز کرے۔


متعلقہ خبریں