پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسزدائر کرنے کی منظوری

ہم 25 مئی کو نہیں بھولیں گے، سب کو حساب دینا ہو گا، بابر اعوان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو وضاحت کے لیے دیا گیا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے بعد ان کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

میری جان کو خطرہ ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مطابق منحرف اراکین قومی اسمبلی کو وضاحت کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے بعد منحرفین کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

عثمان بزدار پلس سے مائنس: استعفیٰ منظور، پنجاب کابینہ تحلیل

اس سلسلے میں ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی منحرف اراکین کی جانب سے بھیجے جانے والے جوابات کو نا معقول قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے گزشتہ روز مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی پی ٹی آئی کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عامر کیانی سے بھی پارٹی آفس میں تفصیلی ملاقات ہوئی تھی جس میں اہم صلاح و مشورہ کیا گیا تھا۔

خط اتنا ہی خطرناک تھا تو کیا امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج کیا گیا؟ فضل الرحمان

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف تیار کیے جانے والے ریفرنسز کے ساتھ دستاویزی ثبوت بھی بھجوائے جائیں گے۔

ممتاز قانون دان بابر اعوان کے مطابق ریفرنسز آرٹیکل 63 اے ون کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے جارہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے بے ضمیر اراکین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ دستور اراکین پارلیمان پر صداقت و امانت کی بنیادی شرط عائد کرتا ہے، ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین نے پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی ہدایات سے کھلا انحراف کیا ہے۔

عدم اعتماد:نمبر پورے، خط آخری ہتھکنڈا، پرسوں عمران خان کو شکست ہو گی، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں ریفرنسز تیار کرلیے گئے ہیں، منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کے تحت ریفرنسز جلد اسپیکر کو بھجوا دیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں