عمران خان کے پاس کوئی ٹرمپ کارڈ نہیں یہ صرف کنٹینر والی بات کر رہے،باسط بخاری



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے باغی رکن قومی اسمبلی باسط بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی ٹرمپ کارڈ نہیں صرف یہ کنٹینر والی بات کر رہے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی واپس نہیں جا رہا، 4 لوگوں کا اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63،1،2 میں تاحیات نااہلی کا کوئی ذکر نہیں ہے، ہم نے سب کچھ سوچ رکھا ہے، اب اس حکومت کو جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2سال سے کسی بھی میٹنگ میں شریک نہیں ہوا، چپ رہا،  تمام اراکین چپ ہو کر وقت کا انتظار کررہے تھے۔

باغی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے مجھے فون کرکے کہا تھا کہ پاکستان کی بہتری کی خاطر مجھے جوائن کریں، ایک سال میں سمجھ گیا تھا کہ عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی اتحادی ان کے ساتھ نہیں رہے گا، 26 مارچ کی شام کو تمام اتحادی کھل کر سامنے آجائیں گے۔


متعلقہ خبریں