کاوے ایک سال قبل کہہ رہا تھا نوازکرپٹ ہے، رشوت آفر کی، وہ تب جھوٹا تھا یا اب؟ شہباز گل

قوم اپوزیشن کے کرپشن زدہ چہرے اور کرتوت جانتی ہے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کاوے کا بیان جج شمیم والے ڈرامے کی دوسری قسط ہے، ابھی اور کرائے کے گواہ پیدا کیے جائیں گے۔

صدارتی ریفرنس، سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہی ہے۔

نوازشریف کےخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا: براڈ شیٹ سربراہ الزامات سے دستبردار

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ساری دنیا کی باتیں کر رہے ہیں، یہ نہیں بتا رہے کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آئے؟

آرمی چیف نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عزت کی، فوج کے کسی کام سے انکار نہیں کیا، شہباز شریف

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ نہیں ملیں گی تو رسیدیں نہیں ملیں گی اور مقصود چپڑاسی کا جواب نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل یہی کاوے کہہ رہا تھا نواز کرپٹ ہے اور اس نے مجھے رشوت آفر کی، کیا ہو گیا کہ ایک سال میں نواز کرپٹ رشوت آفر کرنے والے دودھ کے دھلے ہوگئے؟

’’گیم از اوور‘‘ نواز شریف نے عمران خان کو گھر میں گھس کر مارا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق شہبازگل نے استفسار کیا کہ تب جھوٹ تھا یا اب؟ کاوے ایک کرائے کا جاسوس ہے، مالی معاملات کی کھوج لگاتا ہے، ن لیگ ایسے پیش کر رہی ہے جیسے کوئی عدالت ہو۔


متعلقہ خبریں