اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے سندھ میں گورنر راج کی تجویز دی ہے، سندھ میں گورنر راج کا آپشن ہے لیکن ابھی اس پر عمل نہیں کریں گے۔
گورنر راج کا کوئی ارادہ نہیں، بلاول بھٹو اور سعید غنی پریشان نہ ہوں: شاہ محمود
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وفاقی وزرا اسد عمر اور مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ سے پوچھا ہے کہ نااہل ہونے والے دوبارہ الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ جہاں مدت کا تعین نہیں ہے وہاں تاحیات نااہلی ہوگی، پیر کو سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نااہلی کی کارروائی شروع کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس طلب کرنا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اختیار ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل، کئی مظاہرین گرفتار
فواد چودھری نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں، 27مارچ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
ہم نیوز کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس دیا جائے گا، یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کون پاکستان کے ساتھ ہے اور کون خلاف ہے؟
ہمت ہے تو گونر راج لگا کر دکھاو، بلاول بھٹو کا وزیراعظم کو چیلنج
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ڈرانے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں، جی ڈی اے نے بغیر کسی ابہام کے حکومت کی حمایت کردی ہے۔