بولیاں نہیں لگائیں گے، پیسے نہیں دیں گے، آخری دو اوورز کی اننگز شروع ہو رہی ہے، وفاقی وزرا

بولیاں نہیں لگائیں گے، پیسے نہیں دیں گے، آخری دو اوورز کی اننگز شروع ہو رہی ہے، وفاقی وزرا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپنی حکومت بچانے کے لیے بلیک میلنگ اور سودے بازیوں کو مسترد کرتے ہیں، بولیاں نہیں لگائیں گے، کسی کو پیسے نہیں دیں گے۔

گورنر راج پر بات نہیں ہوئی،اپوزیشن اراکین سے رابطے ہیں،تعداد نہیں بتاؤنگا: اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وفاقی وزرا اسد عمر اور حماد اظہر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف کا بزنس ماڈل ہے، حکومت میں آؤ اور پیسے کماؤ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ انہیں مسترد کریں۔

فواد چودھری نے کہا کہ کارکنوں سے کہوں گا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیں، ایک خاتون ایم این اے کو 7 کروڑ روپے دیے گئے ہیں جب کہ سندھ میں لوگوں کے پاس پینے کا پانی نہیں ہے، سندھ ہاؤس میں اس وقت نیا چھانگا مانگا لگا ہوا ہے، سندھ ہاؤس میں بوریوں میں پیسے آئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے نام پر ووٹ لیا ہے، اگر شکایت ہے تو استعفیٰ دو، عمران خان کی سیاست عوام کی سیاست ہے، عدم اعتماد کو عوام کی طاقت سے ناکام بنائیں گے، اسلام آباد میں ڈی چوک پر خطے کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔

انہوں ںے کہا کہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کو سندھ میں گورنرراج کی تجویز دی ہے، ہم سندھ میں گورنر راج سے متعلق مشورے کریں گے۔

وزیراعظم کو مشورہ دیا ہےکہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیں، شیخ رشید

فواد چودھری نے کہا کہ بے نظیر کے خلاف ن لیگ کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تھی جو کہ کامیاب نہیں ہوئی تھی، اگر ہم بھی لوگوں کو کروڑوں روپے دینا شروع کردیں تو پھر ہم میں اور دیگر پارٹیوں میں کیا فرق رہ جائیگا؟

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان اس ہارس ٹریڈنگ کے نظام کے خلاف کھڑے ہیں، یہ کروڑوں روپے کی بولیاں لگانے کا نظام ہے، ہم عوام کے لیے سیاست کرتے ہیں، حکومت کے پاس اربوں روپے موجود ہیں ہم چاہیں تو ان کے آدھے لوگ خرید سکتے ہیں لیکن اقتدار کے لیے کبھی سودے بازی نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ہم اپنے ووٹر اور پاکستان کے لیے سیاست کریں گے، ہم اپنےا تحادیوں کےساتھ رابطے میں رہیں گے، ہمارے تمام اتحادی ملک کے مفاد میں فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں ضمیر کی نہیں پیسے کی آواز ہے، جن لوگوں کے چہرے نظر آئے میڈیا ان کے حلقے میں جا کر عوام سے پوچھے، 27مارچ کے جلسے اور عدم اعتماد کی تیاری کررہے ہیں، عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام کریں گے۔

شیخ رشید اور فواد چودھری بھی عمران خان کیخلاف ووٹ ڈالیں گے، سعید غنی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست کی گندگی کھل کر سامنے آگئی ہے،کارکن 27 مارچ کے جلسے کی تیاری جاری رکھیں، کپتان کی آخری دو اوورز کی اننگز شروع ہورہی ہے۔


متعلقہ خبریں