سندھ ہاؤس میں خچروں اور گھوڑوں کا مینا بازار لگا ہوا ہے، فواد چودھری

سندھ ہاؤس میں خچروں اور گھوڑوں کا مینا بازار لگا ہوا ہے، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاست کمزور دل لوگوں کا کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں خچروں اور گھوڑوں کا مینا بازار لگا ہوا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

سندھ ہاؤس میں لوگ نوٹوں کی بوریاں لے کر ضمیر خریدنے بیٹھے ہیں، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے ڈی چوک کے جلسے سے گھبراہٹ شروع ہوچکی ہے۔ پریس کانفرنس میں اسد عمر، خسرو بختیار، فرخ حبیب اور عامر کیانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ن لیگ کی نظر لگ گئی ہے، انہیں صرف پی ٹی آئی نظر آتی ہے لیکن ہم ہر طرح سے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی طرف سے امید ہے کہ وہ ساتھ دیں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کبوتروں کی طرح پنجرے میں بند ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست کے آخری دن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آج آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے ایک شناخت ملی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور مولانا ایک بھی جلسہ ہماری طرح کر کے دکھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ مدرسوں کے بچوں پر نہیں ہوتا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈی چوک پر تاریخی جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جلسے کی تیاریوں سے متعلق ہم نے اہم میٹنگ کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسے سے متعلق سات انتظامی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جب کہ صوبائی صدور ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائیں گے اور 19 تاریخ سے ملک بھر میں ہماری تنظیمیں عوام کو متحرک کریں گی۔

کہیں عدم اعتماد ملکی عدم استحکام میں نہ بدل جائے:شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے وزیراعظم کی مقبولیت کا گراف بڑھ رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان صرف الیکشن کو نہیں قوم کی خود داری کو بھی دیکھتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ لوگوں کا ذہن تحریک عدم اعتماد سے ہٹ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی بھی بلیک میل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے مسلمانوں کی فتح پر پوری دنیا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہ اب ہر سال 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے حوالے سے دن منایا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک طرف اور پوری اپوزیشن دوسری طرف کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک شخص کی وجہ سے آج ساری اپوزیشن اکٹھی ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیرخسرو بختیار نے کہا کہ 27 مارچ کو پاکستان کی سیاست کا نئی جدت کے ساتھ آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان نظریاتی اختلافات واضح ہو چکے ہیں۔

حکومت چھوڑی نہ ہی اپوزیشن میں گئے، پرویز الہی کا یوٹرن؟؟

ہم نیوز کے مطابق خسرو بختیار نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف منظور کی جانے والی قرارداد سے پوری امت مسلمہ کا سرفخر سے بلند ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں