اپوزیشن کی تین جماعتوں نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی، طارق بشیر چیمہ

فائل فوٹو


مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تین جماعتوں نے ہمیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ زرداری صاحب نے بڑی عزت دی اور خواہش کا اظہار کیا کہ پنجاب ق لیگ کے پاس ہو جب کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی یہ آفر کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت اعلی کے معاملے پر شہباز شریف نے کہا کہ وہ نواز شریف سے بات کر کے بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لالی پاپ کے علاوہ کچھ نہیں دیا گیا، اپنا مفاد دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

چوہدری برادران نےاپوزیشن کو ووٹ دینے کا وعدہ نہیں کیا،شاہ محمود قریشی

ق لیگ کے رہنما نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ اگر پہلے40 فیصد مضبوط تھی تو اب90 فیصد مضبوط ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی اور ایک ناکام،یہ تیسری عدم اعتماد ہے جو ہونے جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت ان کے اتحادی ہیں ،وزیراعظم نے چودھری صاحب سے عدم اعتماد کا ذکر نہیں کیا، جب ہم وزیراعظم کو کہتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں تو پریشان کیوں ہیں؟ تمام تر تحفظات کے باوجود ہم نے پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔


متعلقہ خبریں