فضل الرحمان کی کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے اور سڑکیں جام کرنیکی ہدایت

احتجاجی دھرنا ختم کرنیکا اعلان، عدالت کی قدر و منزلت بحال کرنا چاہتے ہیں، فضل الرحمان

اسلام آباد: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے اپنے کارکنان کو ملک بھر سے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن شروع، فضل الرحمان پہنچ گئے

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں کیے جانے والے پولیس آپریشن کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان اسلام آباد پہنچیں اور جو نہیں پہنچ سکتے ہیں وہ اپنے اپنےعلاقوں مین سڑکیں جام کردیں۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس نے آپریشن کے دوران جے یو آئی اور انصار الاسلام کے کارکنان کی گرفتاریاں کی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن ڈی آئی جی آپریشن کی کمانڈ میں کیا گیا۔

دھمکیاں مت دیں، چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، تہمت لگا کر سیاست نہیں کی جاتی: مولانا فضل الرحمان

پولیس کارروائی سے قبل میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز سے نکال دیا گیا جس کے بعد پولیس کی نفری نے صلاح الدین ایوبی کے لاج کا دروازہ توڑ کر گرفتاریاں شروع کیں۔


متعلقہ خبریں