مصری شہری نے 180 ٹن وزنی ٹرین کھینچ ڈالی


گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کا جنون، مصری شہری نے 180 ٹن وزنی ٹرین کھینچ ڈالی۔

مصر کے دارلحکومت قاہرہ سے تعلق رکھنے والے اشرف کبونگا نے بھاری بھرکم ٹرین کھینچ کر کے سب کو حیران کر دیا، اور اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ  میں درج کرانے کے لیے پہلا قدم اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: ثقلین مشتاق کی لمبی مصروفیت کے بعد گھر واپسی،ویڈیو شیئر کردی

ٹرین کھینچنے کے لیے شہری نے رسیوں سے خود کو ٹرین کے ساتھ باندھا، اور ٹرین کو کھینچنے میں کامیاب ہو گئے۔ جس پر شہریوں نے بھی خوب جشن منایا۔

ریسلر اور فٹنس ٹرینر کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ سب کر کے خود کو چیلنج کیا ہے، دو ماہ میں وہ مزید محنت کریں گے اور گینیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کو بھی بلائیں گے۔ تاکہ وہ مجھے بتا سکیں کہ ورلڈ ریکارڈ کے لیے مجھے کتنا وزن کھینچنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں