چوہدری شجاعت حسین کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات


مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دونوں سربراہان نے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بات چیت کی۔ چوہدری شجاعت کے ہمراہ چوہدری سالک بھی موجود تھے۔

تحریک عدم اعتماد، 172 سے زائد ووٹ لیں گے، اپوزیشن کے تین بڑوں کا اعلان

اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہو چکے ہیں۔ اہداف تک پہنچنے سے قبل اپنے فیصلوں سے آگاہ نہیں کرنا چاہتے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔


متعلقہ خبریں