اسلحے سے لیس روس مخالف یوکرین قابل قبول نہیں، صدر پیوٹن

انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے روسی صدر کو صدارت سے ہٹا دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ نئی ریاستوں کے ساتھ معاہدے کے تحت امن فوج تعینات ہو گی۔

صدر پیوٹن کو ملکی سرحدوں سے باہر فوج تعینات کرنیکا اختیار مل گیا

واضح رہے کہ روس نے گزشتہ روز یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاستوں کے طور پر قبول کرنے کا اعلان کیا تھا اور صدر نے اس ضمن میں باقاعدہ حکمنامہ بھی جاری کردیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے واضح طور پر کہا کہ اسلحے سے لیس روس مخالف یوکرین قابل قبول نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو کرین کی نیٹو ممبر شپ سے روس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گا۔

دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، عمران خان

صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ ہم نسل کشی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منسلک معاہدے کو روس کے فیصلے سے بہت پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ روس کے صدر نے یہ بات اس وقت کہی ہے جب ماسکو میں ایوان بالا نے ولادی میر پیوٹن کو ملکی سرحدوں سے باہر افواج متعین کرنے اور انہیں استعمال کرنے کے لامحدود اختیارات دے دیے ہیں۔

برطانیہ نے روس کے بینکوں پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل جب روسی سینیٹ میں صدر ولادی میر پیوٹن کو اختیارات دینے کے حوالے سے ووٹنگ کرائی گئی تو حمایت میں 153 ووٹ آئے اور کوئی ایک ووٹ بھی مخالفت میں نہیں آیا۔

 


متعلقہ خبریں