پیکا آرڈیننس مسترد: جے یو آئی (ف) کا اظہار تشویش

احتجاجی دھرنا ختم کرنیکا اعلان، عدالت کی قدر و منزلت بحال کرنا چاہتے ہیں، فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ نے پیکا ارڈیننس کو یکسر مسترد کردیا اور ساتھ ہی تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن: پیکا قانون میں ترمیم کے خلاف قرارداد منظور

ہم نیوز کے مطابق یہ بات جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم غوری نے اجلاس کے خاتمے پر بتائی ہے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس امیر مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا۔

حکومت کو مکمل ایکسپوز کرنے کے لیے تحریک عدم اعتماد میں تاخیر کی، احسن اقبال

اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت نے فیصلوں کا مکمل اختیار امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کو دے دیا۔

جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم غوری کے مطابق پارٹی کی مجلس عاملہ نے مہنگائی مارچ سمیت دیگر تمام آپشنز کا اختیار بھی مولانا فضل الرحمان کو دے دیا ہے۔

آصف زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر گفتگو

ہم نیوز کے مطابق اسلم غوری کی جانب سے اجلاس کے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک کی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں