وزیراعلیٰ سندھ کا اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹارگیٹڈ آپریشن کرانے کا فیصلہ


وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹارگیٹڈ آپریشن کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے تمام ایس ایچ او کو 15 دن کی پرفارمنس بنانے کی ہدایات دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایس ایچ او کو اپنے علاقے کا پتہ ہوتا ہے کہ کون اسٹریٹ کرمنلز ہیں، جو ایس ایچ او کنٹرول نہیں کر پار ہا اس کو فارغ کریں۔

دوسری جانب کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم پر قابو پانےکیلئے 3 حکمت عملیاں بنائی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

انہوں نے بتایا کہ جرائم میں ملوث بڑی تعداد میں ملزم جیل سے باہر آگئے ہیں، گرفتار ہونے کے بعد رہا ہونے والے ملزم وارداتیں کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 سال میں مختلف وارداتوں میں ملوث 11 ہزار 221 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، 3 ہزار سے زائد ملزم اب بھی جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا کہ 8 ہزارسے زائد ملزم ضمانت یا رہائی کے بعد دوبارہ باہر آئے ہیں، ان ملزموں کو دوبارہ ٹریک کرکے ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ مختلف وارداتوں میں ملنےوالے شواہد کو بھی تفتیش میں سامنے رکھا جائے گی۔


متعلقہ خبریں