وزیراعظم کا دورہ روس: 24 فروری کو روانہ ہوں گے

بڑے مجرم نے اچکن سلوائی تھی، بڑی خوشی ہوئی اسکا خواب ادھورا رہ گیا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 24 فروری کو روس کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ دو روزہ دورہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

روسی حملے کا خطرہ: یوکرین کے شہریوں نے جنگی مشقیں شروع کر دیں

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران ریلوے، صنعت و پیداوار اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے بات چیت ہو گی اور معاہدے ہوں گے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ دورہ روس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف کے علاوہ متعلقہ حکام کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا۔

ہم نیوز نے دورہ روس کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پاکستان دفاع، سلامتی، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں بطور خاص روس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ٹیلی فون

ذمہ دار ذرائع کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ روس کے دوران صدر ولادی میر پیوٹن کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دیں گے۔

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا طے شدہ تاریخی دورہ پاکستان ستمبر 2012 میں اچانک منسوخ کردیا گیا تھا۔ یہ دورہ اس لحاظ سے نہایت اہمیت کا حامل تھا کہ وہ پہلے روسی صدر تھے جو پاکستان کے دورے پر آرہے تھے۔

روسی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر ایک چار ملکی سربراہی کانفرنس بھی منعقد ہونا تھی جو ملتوی کردی گئی تھی۔ سربراہی کانفرنس میں پاکستان، روس، تاجکستان اور افغانستان کے سربراہان نے شرکت کرنا تھی۔

نیٹو کے توسیع پسندانہ عزائم پر تحفظات ہیں، صدر پیوٹن

ولادی میر پیوٹن کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی مختلف وجوہات ذرائع ابلاغ میں بیان کی گئی تھیں لیکن یہ بات نہیں بتائی گئی تھی کہ وہ آئندہ کب طے شدہ دورہ کریں گے؟


متعلقہ خبریں