پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات ن لیگ میں شامل

پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات ن لیگ میں شامل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

تحریک عدم اعتماد سے قبل مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ احمد جواد نے شہباز شریف سے ملاقات میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکہ کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے، خوش آمدید احمد جواد!

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے تحریک انصاف کی پالیسیوں پر آواز اُٹھائی تھی اور وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں کو ہدفِ تنقید بنایا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ارب پتی بننے والوں کے نام بھی سامنے لانے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں