مسکان خان کو جاپانی تنظیم کا اسکالر شپ دینے کا اعلان

مسکان خان کو جاپانی تنظیم کا اسکالر شپ دینے کا اعلان

نئی دہلی: بھارتی میں انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے والی لڑکی مسکان خان کے لیے جاپان کی تنظیم نے اسکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کی مشہور و معروف کاروباری تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل نے مُسکان خان کے لیے جاپان سمیت کسی بھی ملک میں اعلیٰ تعلیم کی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔

پاک جاپان برنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے بہادر مُسکان خان کے والدین کے نام ایک خط تحریر کیا جس میں انہوں نے مُسکان خان کی ہمت اور بہادری کو سلام پیش کیا۔

صدر رانا عابد حسین نے خط میں لکھا کہ وہ اپنی اس ہندوستانی بہن اور بیٹی کے جذبہ ایمانی سے بہت متاثر ہیں، مُسکان خان نے تن تنہا انتہا پسند جنونی ہندؤوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پگڑی پہن سکتے ہیں تو حجاب کیوں نہیں؟ سونم کپور کے سوال پر انتہا پسند مشتعل

انہوں نے کہا مُسکان خان کے اس عمل سے پوری دنیا کے مسلمانوں اور عالمی برادری کی توجہ بھارت کی جانب مرکوز ہو گئی ہے جہاں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روز کا معمول بن چکا ہے۔

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر نے اپنے خط میں لکھا کہ مُسکان خان کے اللہ اکبر کے نعرے نے تمام عالم اسلام کو تازہ دم کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں