میں کیوں بات کروں؟ مریم نواز کا صحافی سے استفسار


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ایک صحافی کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر استفسار کیا کہ میں کیوں بات کروں؟

پی ڈی ایم کا وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان اور میاں شہباز شریف کے ساتھ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی موجود تھیں۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پریس کانفرنس کے بعد جب میاں شہاز شریف نے میڈیا سے انتہائی مختصر بات کی تو ایک صحافی نے براہ راست مریم نواز سے سوال کیا کہ کیا اس مرتبہ آپ حکومت کے جانے کی تاریخ دیں گی؟

کسی مائی کے لال میں اتنی جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لاسکے، فواد چودھری

صحافی کے سوال پر مریم نواز نے جواب دینے کے بجائے الٹا استفسار کیا کہ جب دو بڑے بات کررہے ہیں تو میں کیوں بات کروں؟

تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے نمبرز پورے ہیں، تاریخ کا تعین خفیہ ہو گا: رانا ثنا اللہ

اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ بھرپور کوشش کریں گے اور عوام کی خواہشات کو سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غربت پر عوام احتجاج کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں