یہ اسلام آباد ہے: موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر بچی اغوا، پولیس نے بازیاب کرالی

اسلام آباد، ڈاکوؤں کے گروہ بے لگام، شہریوں سے ہر گھنٹے میں 2 لاکھ 29 ہزار 716 روپے کی لوٹ مار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے اغوا ہونے والی بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کرا لیا البتہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اسلام آباد میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کی حدود سے ملزمان نے بچی کو اس وقت اغوا کیا تھا جب موبائل فون چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت کی گئی تھی۔

علاقہ پولیس نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے تحت ملزمان نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی لیکن جب مزاحمت کی گئی تو وہ سات سالہ بچی کو اغوا کر کے لے گئے۔

شیخ رشید کا اسلام آباد میں دہشتگردوں کے سلیپرز سیل کا انکشاف

افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں ںے قرب و جوار میں سخت ناکہ بندی کرنے کے احکامات دیے ۔

علاقہ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مغوی بچی پولیس کو مل گئی جب کہ ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

اسلام آباد پولیس: خواتین شہریوں کو تربیتی کورسز کرانیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں