ایم کیو ایم سے کہا، پہلے پاکستانی اور پھر حلیف بن کر سوچنا ہوگا، شہباز شریف

ایم کیو ایم سے کہا، پہلے پاکستانی اور پھر حلیف بن کر سوچنا ہوگا، شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے کہا کہ پہلے آپ کو پاکستانی اور پھر حلیف بن کر سوچنا ہو گا۔

پوری کوشش ہو گی حکومت سے جلد چھٹکارا حاصل کیا جائے، شہبازشریف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی رہائش گاہ پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی قیادت میں ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے بات چیت کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سابق میئر کراچی وسیم اختر، ن لیگ کے احسن اقبال، مفتاح اسماعیل اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ایم کیو ایم وفد کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں ںے کہا کہ ایم کیو ایم کے وفد سے کہا کہ آپ اس حکومت کے حلیف ضرور ہیں لیکن عمران نیازی کے ہاتھوں ملک کی تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اتنی ہے کہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے اور حالت یہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کی فیس تک ادا کرنے سے قاصرہو چکے ہیں۔

ن لیگ کی سی ای سی کا حکومت کو مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ

ن لیگ کے مرکزی صدر شہبازشریف نے کہا کہ اس طرح کی کرپٹ اورعاقبت نا اندیش حکومت کا کبھی تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی فکر ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں کراچی میں فراہمی آب کے لیے بے شمار فنڈز مختص کیے گئے، گرین لائن منصوبے کے لیے 25 ارب روپے خرچ کیے اور کراچی میں امن بھی ن لیگ کے دور میں آیا۔

نئی ایم کیو ایم شدت پسند نہیں، کسی اور نام سے سیاست کرنے کو تیار نہیں: عامر خان

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں میاں شہباز شریف نے کہا کہ ایم کیو ایم وفد سے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی سے زیادہ آپ محب وطن پاکستانی ہیں۔


متعلقہ خبریں