نصرت فتح علی خان اور لتا منگیشکر کی یادگار تصویر


راحت فتح علی خان نے دنیا کے دو چمکتے ستاروں کی ایک ساتھ تصویر شئیر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

لتا منگیشکرکے اس دنیا سے جانے کے بعد راحت فتح علی خان نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے،  لتا منگیشکر کی  استاد نصرت فتح علی خان کے ساتھ ایک یاد گار تصویر شئیر کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ کوئی بھی لتا جی جیسا نہیں ہو سکتا ہے۔

راحت نے لکھا کہ عظیم گلوکارہ کی موت کا سن کر بہت دکھ ہوا، ان کی آواز روح کو چھو لینے والی تھی، اور ان کی عاجزی اور سادگی آنے والی نسلوں تک یاد رکھی جائے گی۔

گزشتہ روز لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئیں، ان کی آخری رسومات ممبئی کے شیوا جی پارک میں ادا کی گئیں۔ سروں کی ملکہ اور بلبل ہند کے نام سے معروف لتا منگیشکر کی آخری رسومات مہاراشٹرا کی جانب سے دیے گئے گارڈ آف آنر کے بعد ادا کی گئیں۔ عظیم گلوکار کی آخری رسومات ان کے بھتیجے نے ادا کیں۔

یہ بھی پڑھیں: لتا منگیشکر کی اخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

لتا منگیشکر کی آخری رسومات بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، بالی وڈ اداکاروں عامر خان اور شاہ رخ خان سمیت معروف کرکٹرسچن ٹنڈولکر کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 


متعلقہ خبریں