وزیراعظم کے دورہ چین سے سرمایہ کاری آئے گی، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے سرمایہ کاری آئے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں اہم علاقائی اوربین الاقوامی امورپربات ہوگی اور تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات  نے کہا ہے کہ وزیراعطم عمران خان آج اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ چین کے اہم دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر اور وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے علاوہ چین کے بڑے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔ اس دورہ کے بعد چین سے کئی کاروباری اور صنعتی یونٹ پاکستان منتقل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کل 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین تعلقات ہمالیہ سے اونچے اورسمندروں سے گہرے ہیں۔ سرمائی اولمپکس کی تقریب میں جذبہ خیرسگالی کا پیغام چین تک پہنچانا مقصود ہے۔

چین میں 20ممالک کے سربراہان موجود ہیں، پاکستان اورچین کی قیادت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دورہ سے پاکستان اورچین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

 


متعلقہ خبریں