آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ

کرنٹ اکاؤنٹ

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 9 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، 2 ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی آرہی ہے، مہنگائی میں اضافہ کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہے۔

مانیٹری پالیسی کا اعلان، اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا دی

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران شرح سود میں 2 اعشاریہ75 فیصد اضافہ ہوا جب کہ جی ڈی پی گروتھ مستحکم رہے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بتایا کہ نومبر دسمبر میں مہنگائی برابر رہی ہے، مہنگائی میں کمی آئے گی اور معاشی نمو پائیدار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں تجارتی خسارے میں کمی ہوگی، کرنٹ اکاونٹ خسارے کی توقعات سے 13 سے 14 ارب ڈالرہے، جی ڈی پی نمو 4 سے 5 فیصد رہے گی۔


متعلقہ خبریں