سید طارق محمود الحسن وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز تعینات


ماہر قانون سید طارق محمود الحسن کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز تعینات کر دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے سید طارق محمود الحسن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سید طارق محمود الحسن نے اس سے پہلے 90 روز میں پنجاب اوورسیز کمیشن میں انقلابی اقدامات کیے۔عہدہ ملنے پر انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ووٹنگ: اوورسیز پاکستانیوں کا احتجاج، ریلی، وفاقی وزرا اور معاون خصوصی کی شرکت

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اور انکا ریلیف اولین ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ سید طارق محمود الحسن انٹرنیشنل ریلیشنز پر 2کتابوں کے مصنف ہیں۔ انہوں نے نارتھمپٹن یونیورسٹی برطانیہ سے بزنس کی ڈگری کے ساتھ قانون میں ایل ایل ایم کیا۔

سید طارق محمود الحسن عالمی تھنک ٹینکس کے رکن رہ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں