کراچی سے وڈیرے اور جاگیردار قبضہ چھوڑ دیں، جماعت اسلامی کا انتباہ

کراچی سے وڈیرے اور جاگیردار قبضہ چھوڑ دیں، جماعت اسلامی کا انتباہ

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سے وڈیرے اور جاگیردار قبضہ چھوڑ دیں۔

جماعت اسلامی والے بھی ایم کیو ایم کی طرح باتیں کر رہے ہیں، سعید غنی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ انتباہ حکومت سندھ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے بلدیاتی بل کے خلاف منعقدہ احتجاجی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیا۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مارچ شاہراہ فیصل پہ عوامی مرکز سے شروع ہوا ہے جو شیڈول کے مطابق سندھ اسمبلی بلڈنگ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا جب کہ شرکا نے کارساز اور نرسری کے قریب احتجاجی دھرنا بھی دیا۔

حکومت و انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری پورے راستے پر متعین کی گئی ہے۔

دھرنا ختم کردیں، ناصر شاہ: دھرنا ختم یا مؤخر نہیں کرسکتے، حافظ نعیم الرحمان

شرکائے مارچ نے بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے ہیں جن پر نعرے و مطالبات درج ہیں۔ شرکا کی جانب سے نعرے بازی کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی اپنے حق و اختیارات کے لیے بیدار ہو رہا ہے۔

بلدیاتی بل کیخلاف ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے اور وہی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے صرف ٹینکر مافیا کروڑوں روپے کماتا ہے۔


متعلقہ خبریں