ٹک ٹاک نے گوگل سے دنیا کی مقبول ترین سائٹ کا اعزاز چھین لیا


کسی چیز کے بارے میں معلومات چاہیے ہوں یا کوئی خبر ڈھونڈنی ہو، ہر کام کے لیے گوگل کی ضرورت پڑتی ہے، لیکن کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کوئی اور سائٹ گوگل سے آگے نکل سکتی ہے۔

حیران کن طور پر 2021 میں دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز گوگل سے چن چکا ہے، اور یہ تاج اتنی پابندیوں کے بعد بھی ٹک ٹاک کے سر سج چکا ہے۔

کلاؤڈ سروس کمپنی کلاؤڈ فلیئر کی سالانہ رینکنگ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ کسی ویب سائٹ نے گوگل سے یہ جگہ چھینی ہو۔ گزشتہ سال اسی فہرست میں ٹک ٹاک کا ساتواں نمبر تھا۔ لیکن اب ایک ہی سال میں چینی سائٹ نے سات درجہ اوپر جا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ا سکی ایک بڑی وجہ کورونا لاک ڈاون کو بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہم‘ کا گوگل پر بھی راج، لوگ سال بھر ڈرامے ڈھونڈتے رہے

رپورٹ کے مطابق  تھینکس گیونگ اور بلیک فرائیڈے سمیت بیشتر دنوں پربھی گوگل کے مقابلے میں ٹِک ٹاک آگے رہی۔ کلاؤڈ فلیئر کے مطابق ایک ارب سے زیادہ صارفین ماہانہ ٹک ٹاک کو سکرول کرنے کے لیے سائن ان کرتے ہیں، جن میں سے اکثر بچے اور نوعمر ہیں۔

فہرست میں ٹک ٹاک کے بعد گوگل، فیس بک، مائیکرو سافٹ، ایپل، ایمازون، نیٹ فلیکس، یوٹیوب، ٹوئٹر اور واٹس ایپ سب سے زیادہ ٹریفک حاصل کرنے والی ٹاپ 10 سائٹس ہیں۔

یاد رہے امریکا سمیت بھارت اور پاکستان بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر چکے ہیں، لیکن پابندیوں کو تنقید کے بعد بھی ٹک ٹاک کی مقبولیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں