کپتان بابراعظم آؤٹ آف فارم

پاکستان کرکٹ ٹیم نے لیسٹر شائر کو بھی آؤٹ کلاس کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کپتان بابر اعظم کی ناقص فارم کا سلسلہ برقرار ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی بابر اعظم کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 6 میچ کھیلے اور 60 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 303 رنز بنائے۔ انہوں نے 4 ففٹیز بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے ریکارڈز کی ہیٹ ٹرک کر لی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد وہ اپنی فارم برقرار نہ رکھ سکے۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں انہیں مشکلات کا سامنا رہا۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں وہ 7 اور دوسرے میں صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی وہ صرف 19 رنز ہی بنا سکے۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی وہ اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 10 اور دوسری میں ناٹ آؤٹ 13 رنز بنائے۔ دوسرے ٹیسٹ میں انہوں نے بہترین کارکردگی دکھائی اور 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دے دی

بابر اعظم اس وقت ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں ان کا نمبر 8 ہے۔ وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں شامل ہونے والے واحد کرکٹر ہیں۔


متعلقہ خبریں