مقبوضہ وادی کشمیر: بھارتی فوج کے میجر نے خود کشی کر لی

مقبوضہ وادی کشمیر: بھارتی فوج کے میجر نے خود کشی کر لی

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر پہ قابض بھارتی فوج کے ایک میجر نے خود کشی کرلی ہے۔

بھارتی فوجی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ، 4 اہلکار ہلاک

ہم نیوز نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ وادی چنار میں متعین بھارتی قابض فوج سے تعلق رکھنے والے میجر نے ضلع رامبن میں یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

اس ضمن میں علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے میجر نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں متعین بھارتی افواج سے تعلق رکھنے والے اہلکار مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز سلوک، روا رکھے جانے والے غیر انسانی رویوں اور ماورائے عدالت قتل کی بھیانک وارداتوں میں جبری ملوث ہونے کی وجہ سے مسلسل ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر بھارتی فوجیوں کی خودکشی کے المناک واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

بھارتی فوجی برف میں پھسل کر پاکستان کی سرحد پار کر گیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں گزشتہ 14 سال میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 524 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں