سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ


سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک کیے گئے سری لنکن شہری کے قتل کا مقدمہ جیل میں چلایا جائے گا۔  امن وامان کی صورتحال کے باعث ٹرائل جیل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پراسیکیوشن اور پنجاب حکومت کے اجلاس میں  ملزمان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔ جیل انتظامیہ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ واقعہ، اشتعال دلانے،تشدد کرنے اور ویڈیو بنانے والے مزید 8 ملزم گرفتار

دوسری جانب  پولیس حکام کوجلد از جلد چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کروانے  کی ہدایت بھی کی گئی  ہے۔

پولیس کے مطابق  اب تک گرفتار کیے گئے ملزمان میں 34 مرکزی ملزم شامل ہیں۔ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کو سخت اور فوری سزا دلوانے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ سیالکوٹ میں  فیکٹری ملازمین کے تشدد سے سری لنکن مینجر ہلاک ہو گئے تھے  مشتعل ہجوم نے ان کی لاش کی بے حرمتی کی اور آگ لگا دی تھی۔


متعلقہ خبریں