اوچ شریف کے قریب ٹریفک حادثہ: ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

1122

اوچ شریف:  کے قریب موٹروے ایم  5  پر کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ افسوسناک حادثہ اوچ شریف کے قریب پیش آیا ہے۔

اسلام آباد: ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ہم نیوز نے اس ضمن میں موٹر وے پولیس کے ذرائع سے بتایا ہے کہ حادثہ اوچ شریف کے قریب موٹر وے ایم 5 پر پیش آیا جہاں ابتدائی معلومات کے تحت کار کا ٹرئر دوران سفر پھٹ گیا جس کے بعد گاڑی پول سے ٹکرا گئی۔

ٹریفک حادثے کے باعث کار میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مبشر زیدی، ان کی اہلیہ، دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

شجاع آباد: ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق، تین زخمی

ہم نیوز نے اس سلسلے میں پولسی ذرائع سے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہو نے والا خاندان شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ٹنڈو آدم سےلاہور جا رہا تھا۔


متعلقہ خبریں