اپوزیشن والے سیاسی بونے ہیں، ہمیں ہرانا تھکے ہوئے پہلوانوں کا کام نہیں: فواد چودھری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے منفی رویے کی وجہ سے اہم بلز ہمیں خود پاس کرنا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو آج کی شکست یاد رہے گی۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: وزیراعظم خطاب کیے بنا رہائش گاہ کے لیے روانہ

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے واضح طورپر کہا کہ ووٹنگ کا پرانا سسٹم ختم ہوگیا، آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے جو نظام ہے وہ آئی ووٹنگ ہے۔

انہوں نے پاکستانیوں اور اوور سیز پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل جائے گا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ سینیٹ میں بھی حکومت کو برتری حاصل ہے۔

جبراً قانون سازی قبول نہیں، سپریم کورٹ جائیں گے، کلبھوشن کو این آر او دیدیا: اپوزیشن

فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں کی آنکھیں کھل گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اینڈ کمپنی نے کرکٹ بھی اپنےایمپائروں کے بغیر نہیں کھیلی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ایوان میں اپوزیشن کا رویہ بدقسمتی سے منفی رہا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پہلے یہ لوگ اداروں کے خلاف بولتے ہیں پھر ڈیل کی کوشش کرتے ہیں۔

پارلیمنٹ: کلبھوشن اور عالمی عدالت انصاف سے متعلق بلوں سمیت دیگر کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن رہنماوؤں کی تقاریر شکست خوردہ اور تھکے ہوئے پہلوانوں کی تقاریر تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنما ضد چھوڑدیں، آپ ہمیں ہرا نہیں سکتے ہیں کیونکہ ہمیں ہرانا تھکے ہوئے پلوانوں کا کام نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں! قومی مفاد میں ہمارے ساتھ مل کر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مایوس ہو چکی ہے لیکن آنے والے وقت میں اس کی مایوسی میں مزید اضافہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے سیاسی بونے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ اسپیکر کے ساتھ بدتمیزی کا جواب آج ایوان میں بھرپور انداز سے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ سیاسی پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات،بل منظور، اپوزیشن کا ہنگامہ، کاپیاں پھاڑ دیں، ایوان سے واک آوٹ

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ قانون سازی مکمل ہو گی تو پھر وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں