بلاول بھٹو: مشاورت کے لیے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس فوری طور پر مشاورت کے لیے طلب کرلیا ہے۔

حکومت 30 بلز منظور کرانیکے کیلئے کوشاں: اپوزیشن نے ناکام کرنیکی حکمت عملی بنالی

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں سے اہم مشاورت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے ہمراہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین کی جانب سے اجلاس بلائے جانے پر میاں رضا ربانی، شیری رحمان اور نفیسہ شاہ سمیت دیگر رہنما بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے والے ہیں۔

حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، شہباز شریف: حکومت کو مل کر بھگائیں گے، بلاول

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پارٹی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔

شہباز شریف کی اپوزیشن اراکین کو عشائیے کی دعوت

ذمہ دار ذرائع نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو میاں شہباز شریف کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔


متعلقہ خبریں