میڈلز اور ایوارڈز جیتنے والے تین موسیقار بھائی


 لاہور کے تین کمسن بھائیوں نے اپنے شوق کے تعاقب میں ارادوں کو بلند کیا اور وہ کر دکھایا جو اس عمرمیں کم لوگ ہی کر پاتے ہیں۔

میوزک کے شعبے میں نام کمانے اور موسیقی کے افق کو اپنی دلکش آواز سے سحر زدہ کرنے کے خواہشمند تینوں  بھائیوں کا عزم ہے کہ مل کر ایک بینڈ بنائیں گے۔

سنان، رومان اور شاویز ہر روز موسیقی کی خوب پریکٹس کرتے ہیں۔  موسیقی کے دلدادہ تینوں بھائیوں کا کہنا ہے کہ انہیں مل کام کرنا اچھا لگتا ہے اور محنت کرکے ایک دن خوب نام کمائیں گے۔

ہم نیوز کیساتھ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم مل کر میوزک بناتے ہیں، ایک دوسرے کو سکھاتے بھی ہیں اور ایسا کرنا ہمیں اچھا لگتا ہے۔

ٹیلنٹ سے بھرپور بچوں کو ان کے والد شکیل احمد کی جانب سے بھی خوب سپورٹ کیا جاتا ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ تینوں کی کاوشیں دیکھ کر سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے۔

شکیل احمد نے بتایا کہ جب میرے بچے کسی موسیقی کی تقریب میں پرفارم کرتے ہیں تو میرا سرفخر سے بلند ہوجاتا ہے۔

تینوں بھائی موسیقی کے مختلف مقابلوں اور میوزک شوز میں پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد سرٹیفکیٹ، میڈلز اور ایوارڈذ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں