ثانیہ مرزا بھارتی انتہاپسندوں کےنشانے پر


شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کو بھارتی انتہاپسندوں نے نشانے پر رکھ لیا ہے۔

ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کو اسپورٹ کرنے کیلئے گزشتہ روز اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔ بھارت کرکٹ شائقین نے اپنی ٹیم کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا غصہ ٹینس اسٹار پر بھی نکالا اور انہیں دل سے پاکستانی ہونے کا طعنہ دیا۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے شوہر شعیب ملک کو داد دینے پر انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے اور ٹینس اسٹار کو پاکستان جانے کا مشورہ دینے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: دیکھا، ہر خاندان کو بڑے بھائی کی ضرورت ہوتی ہے

بھارتی میڈیا نے بھی ثانیہ کے اپنے شوہر کیلئے تالیاں بجانے کو خبروں کی زینت بنایا۔ بھارتی انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا کے دل میں پاکستان بستا ہے، ٹینس اسٹار کا بھارت سے لگاؤ صرف پیسے کی حد تک ہے۔

ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ ثانیہ مرزا کو پاکستانی شوہر ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ سال2019 میں بھی

عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے وطن کے انتہاپسند ہندوؤں سے ملنے والی تمام تر دھمکیوں کو یکسر نظرانداز کرکے دبئی میں اپنے خاوند اور ممتاز کرکٹر شعیب ملک کو پی ایس ایل میں سپورٹ کرنے گئی تھیں۔

 


متعلقہ خبریں