سیمی فائنل میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے، بابر اعظم


ابوظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کو ہرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کو ایک دوسرے پر اعتماد ہے اور تمام کھلاری متحد ہوکر کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پلان تھا کہ ہم نے بیٹنگ کرنی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جیت کا تسلسل جاری رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

بابر اعظم نے کہا کہ شعیب ملک نے آج بہت اچھی اننگز کھیلی جبکہ شعیب ملک اور محمد حفیظ نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔ سیمی فائنل میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی جس میں شعیب ملک نے تیز ترین نصف سینچری 18 گیندوں پر 54 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بابر اعظم 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔


متعلقہ خبریں