پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی ہو گئی

بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد

فائل فوٹو


اسلام آباد: پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ نیپرا نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ہم نیوز کے مطابق نیپرا نے بنیادی بجلی ٹیرف میں 1 روپیہ 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ فیصلے کے تحت کمرشل و صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کیا ہے۔ نیپرا اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔

ہائے مہنگائی: شہباز شریف کے بلاول ، فضل الرحمان سمیت کئی سیاستدانوں سے ٹیلی فونک رابطے

ہم نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے بعد بجلی کے یونٹ کی قیمت 24 روپے 33 پیسے تک ہو گئی ہے جب کہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 13 روپے 83 پیسے فی یونٹ ہوئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت 400 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 21 روپے 23 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے جب کہ 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے یونٹ کی قیمت 24 روپے 33 پیسے مقررکی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا

واضح رہے کہ نیپرا کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ لائف لائن اور ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پرلاگو نہیں ہو گا۔

گھی، چینی، ٹماٹر، گوشت، آٹا، آلو اور انڈے سمیت 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے نتیجے میں بجلی صارفین کو 135 ارب روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں