لوگوں کو چاہیے اپنا کاروبار کریں، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لوگوں کو چاہیے اپنا کاروبار کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 5 لاکھ روپے تک کے قرضے دیئے جائیں گے اور 30 ہزار سے کم تنخواہ والے افراد کو سبسڈی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آمدنی کم ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمت کم نہیں ہو سکتی اس لیے ہمیں اپنی آمدنی میں اضافہ کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کرپشن کے خلاف لڑتا ہوں،کسی سے ذاتی لڑائی نہیں، عمران خان

پاک سعودی تعلقات کے پر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیا ن اچھے تعلقات ہیں اور پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں