بھارت کا نیا کوچ آگیا، نیا کپتان کون ہو گا؟


بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو بھارت کی سینیئر ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ ان کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے لیے رضا مندی کا اظہار بھی کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈیا کے سابق بلے باز کو دو سال کا کانٹریکٹ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: راہول ڈریوڈ انڈین کرکٹ ٹیم کے اگلے کوچ

راہول ڈریوڈ نے آتے ہی جس کھلاڑی کا بھارت کی کپتانی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے وہ روہیت شرما ہیں۔  یاد رہے ویرات کوہلی ورلڈ کپ ٹی 20 سے پہلے ہی بھارت کی کپتانی چھوڑ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  راہول ڈریوڈ بھارتی ٹیم کے نائب کپتان روہیت شرما کو آئی پی ایل میں کپتان کے فرائض انجام دینے پر ایک بہترین کپتان تصور کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ آج سجے گا

34 سالہ روہیت شرما نے 10 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں  بھارت کی قیادت سنبھالی، ون ڈے میں آٹھ جبکہ ٹی 20 میں 15 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

راہول ڈریوڈ اس وقت جنوبی شہر بینگلور میں انڈین کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس وقت قومی کرکٹ ٹیم میں موجود کئی نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ بھی کی ہے۔

 


متعلقہ خبریں